: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برسلز،6اپریل(ایجنسی) بیلجیم کے وزیر اعظم شارَل میشل نے کہا ہے کہ برسلز میں کیے گئے خود کش حملوں کے بعد زندگی معمول پر آتی جا رہی ہے۔ ان حملوں میں بتیس افراد مارے گئے تھے جبکہ ملکی دارالحکومت
میں خوف کی فضا پھیل گئی تھی۔ آج برسلز میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ برسلز کا ہوائی اڈہ جلد ہی بھرپور طریقے سے معمول کا کام شروع کر دے گا جبکہ میٹرو اسٹیشن بھی جلد ہی کھول دیا جائے گا۔ ان حملوں میں انہی دو مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔